the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
برسلز،22مارچ(ایجنسی) یلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منگل کی صبح تباہ کن بم دھماکوں کے بعد ڈنمارک ،سویڈن اور فن لینڈ میں ہوائی اڈوں پر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ فرانس نے اپنے ٹرانسپورٹ سسٹم کو محفوظ بنانے کے لیے مزید سولہ سو پولیس اہلکار تعینات کردیے ہیں۔
برسلز میں ہوائی اڈے اور یورپی یونین کے اداروں کے نزدیک واقع ایک میٹرو اسٹیشن پر بم دھماکے ہوئے ہیں۔ان میں اٹھائیس افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے



ہیں۔ان بم دھماکوں کے بعد بیلجیئم کے وزیر داخلہ نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح تین سے بڑھا کر چار کردی ہے۔برسلز میں تمام ٹرانسپورٹ نظام بند کردیا گیا ہے جس سے شہر میں کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔
ڈینش پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوپن ہیگن کے ہوائی اڈے اور دوسرے اہم مقامات پر اپنی نفری بڑھا دی ہے۔ کوپن ہیگن میں گذشتہ سال فروری میں ایک تقریب میں فائرنگ اور ایک یہودی صومعے پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ان دونوں واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.